بوریوالہ: (دنیا نیوز) پولیس کانسٹیبل نے چھٹی نہ ملنے پر سینے میں گولی مار لی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گولی لگنے سے لئیق احمد شدید زخمی ہو گیا، اہلخانہ نے بتایا کہ لئیق احمد کام کے دباؤ اور چھٹی نہ ملنے پر شدید دلبرداشتہ تھا۔
پولیس کے مطابق زخمی کانسٹیبل لئیق احمد کو حالت تشویش ناک ہونے پر ساہیوال منتقل کر دیا گیا، لئیق احمد پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات تھا۔