لاہور: (دنیا نیوز) جوہر ٹاؤن میں خاتون کو ہراساں کرنے والے اوباش کو حراست میں لے لیا گیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق متاثرہ راہگیر خاتون نے مدد کے لئے 15 پر کال کی تھی جس پر ڈولفن سکواڈ نے فوری رسپانس دیتے ہوئے ملزم حسن کو حراست میں لے کر تھانہ جوہر ٹاؤن کے حوالے کر دیا۔
ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے بروقت کارروائی پر ڈولفن ٹیم کو شاباش دی۔