چنیوٹ : (دنیا نیوز) جنڈ والا کے قریب بس کو روک کر گن پوائنٹ پر واردات کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں عمران اور عباس شامل ہیں، ملزمان بھوانہ ، پٹھان کوٹ کے رہائشی ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہےجبکہ مزید انکشافات متوقع ہیں۔