پنجاب میں سٹیٹ آف دی آرٹ الیکٹرک بس ڈپو بنانے کا فیصلہ

Published On 24 September,2024 12:22 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب میں پہلا اور سب سے بڑا سٹیٹ آف دی آرٹ الیکٹرک بس ڈپو بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

الیکٹرک بسوں کیلئے گرین ڈپو بنایا جائے گا، بس ڈپو میں گرین انرجی کو ترجیح دیتے ہوئے مکمل طور پر سولرائزیشن کی جائیگی، بس ڈپو میں سولرائزیشن سے ایک میگاواٹ تک بجلی پیدا ہو گی۔

گرین ڈپو میں الیکٹرک بسوں کیلئے جدید ترین چارجنگ انفراسٹرکچر مہیا کیا جائیگا، گرین بس ڈپو 27 کنال پر مشتمل ہو گا جبکہ اس میں بیک وقت 64 بسیں کھڑی اور چارج ہو سکیں گی، ڈپو میں بسوں کیلئے واشنگ بے اور سروس کیلئے بھی جگہ وقف کی گئی ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے پہلے مرحلے میں لاہور میں جلد 27 الیکٹرک بسیں چلانے جا رہے ہیں، ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ منصوبہ سموگ کے تدارک میں معاون ثابت ہو گا۔