نیشنل ہائی وے پر 2 ٹرکوں میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق

Published On 24 September,2024 08:42 am

دنیاپور : (دنیانیوز) نیشنل ہائی وے پر 2 ٹرکوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق ایک ٹرک میں سڑک بنانے والا مٹیریل لوڈ تھا جو قریب ہی پلانٹ سے لوڈ کیا گیا تھا جبکہ دوسرے ٹرک میں سبزی لوڈ تھی جو کہ صوبہ سندھ جارہی تھی۔

ٹرکوں کے تصادم کے نتیجے میں سبزی سے بھرے ٹرک کا ڈرائیور اور ہیلپر دونوں جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حادثے کے مقام پر پہنچ گئی اور دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیں ، پولیس کی جانب سے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔