کوٹ چھٹہ: (دنیا نیوز) تھانہ جھوک اترا کی حدود میں نامعلوم ملزم نے 10 سالہ بچی کو اغوا اور جنسی درندگی کے بعد قتل کر دیا۔
تھانہ جھوک اترا پولیس نے مقتولہ علیزہ کی لاش کھیتوں سے برآمد کر لی، 10 سالہ علیزہ کی گمشدگی کی ایف آئی آر گزشتہ روز تھانہ جھوک اترا میں درج کی گئی تھی۔
ڈی پی او سید علی کے مطابق نامعلوم ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، درندہ صفت ملزم کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔