پولیس مقابلہ میں دو منشیات فروش ہلاک، ایک اہلکار زخمی

Published On 24 September,2024 07:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پولیس مقابلے کے دوران دو منشیات فروش ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق منشیات فروشوں کیساتھ پولیس مقابلہ پاک کالونی میں ہوا، ہلاک ملزمان منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس پارٹی علاقے میں داخل ہوئی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، علاقے کو گھیرے میں لے کر پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔