گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) لیبیا کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم ایک سال بعد گرفتار ہو گئے، ایف آئی اے ٹیم نے لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث مرکزی ملزمان باپ، بیٹے کو دھرم کوٹ سے گرفتار کر لیا۔
گرفتار انسانی سمگلرز باپ، بیٹے کیخلاف سال 2023 میں ایف آئی اے گوجرانوالہ میں انسانی سمگلنگ کی دفعات کے تحت 9 مقدمات درج تھے۔
ملزمان نے شہریوں کو لیبیا سے اٹلی بھجوانے کیلئے کشتی کے ذریعے ڈنکی لگوائی تھی، کشتی کو لیبیا سمندر میں حادثہ پیش آنے پر سیکڑوں لوگ ڈوب گئے تھے۔
کشتی میں سوار 18 کے قریب لوگ گرفتار انسانی سمگلرز اسلم اور ندیم کے بھی تھے، گرفتار انسانی سمگلرز باپ، بیٹے نے 18 شہریوں سے 4 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیائی تھی۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار انسانی سمگلرز باپ، بیٹے کیخلاف 14 جون 2023 میں مقدمات درج ہوئے تو دونوں روپوش ہو چکے تھے، گرفتار باپ بیٹا انسانی سمگلنگ کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔