نا معلوم ملزمان نے زمیندار کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

Published On 25 September,2024 06:44 pm

چشتیاں: (دنیا نیوز) چک 126 مراد میں نامعلوم ملزمان نے زمیندار کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مضروب کو چشتیاں ہسپتال لے جایا جا رہا تھا جو راستے میں جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت لیاقت علی کے نام سے ہوئی، 55 سالہ مقتول اپنے گاؤں کا نمبردار تھا۔

ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے مقتول کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کر دیا، تھانہ ڈاہرانوالہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔