شکارپور: شادی کیلئے لڑکی دکھانے کے بہانے 8 افراد اغوا

Published On 25 September,2024 08:57 am

شکارپور: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع شکارپور میں ڈاکوؤں نے شادی کیلئے لڑکی دکھانے کے بہانے 8 افراد کو اغوا کرلیا ۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے شادی کا جھانسہ دے کر مغویوں کو ناپر کوٹ کچے بلایا تھا، تمام مغوی خاندان لڑکی دیکھنے ناپر کوٹ کچے کے علاقے گئے تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ اغوا ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں، مغویوں کا تعلق سکھر کے علاقے مائیکرو کالونی سے ہے۔

پولیس کے مطابق مغویوں میں مجیب سیال، فہیم سیال، غزالہ، عنبرین، سارہ، عائشہ اور دیگر شامل ہیں، اطلاع ملنے پر پولیس نے مغویوں کی بازیابی کوششیں شروع کردی ہیں۔