لاہور: (دنیانیوز) آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شاہدرہ کے علاقہ میں ہونے والی اندھے قتل کی 2 واردات ٹریس کرکے شوٹرز گرفتار کر لئے۔
ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ کے مطابق ملزمان کے سرغنہ شہزاد امانت اور محمد احمد گرفتار کرلیے گئے ، ملزمان اُجرتی قاتل ہیں جنہوں نے 2023 میں زکریا اور 2024 میں افتخار نامی شہری کو ناحق قتل کر دیا تھا۔
ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ فاروق اصغراعوان نے بتایا کہ ملزمان نے 1 لاکھ روپے کے عوض دونوں قتل کرنے کا انکشاف کیا، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ڈکیتی اور نقب زنی کی درجنوں وارداتوں میں بھی مطلوب تھے۔
ڈی ایس پی فاروق اصغراعوان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پبلک ریلیشن شپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ساؤتھ آفتاب احمد پھلروان نے بتایا ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔