رینالہ خورد: (دنیا نیوز) ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمے میں مجرم محمد نعیم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے جج نے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور 02 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
تھانہ صدر پولیس نے 2022 میں دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا، اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ کسی کو ناحق قتل کرنے والا قانون کی گرفت میں ہوگا۔