سرگودھا: (دنیا نیوز) ساہی وال کے محلہ حسین آباد میں قتل کی افسوسناک واردات ہو گئی، معمولی تلخ کلامی پر 8 سالہ بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ 8 سالہ جڑواں دو بھائی نعمان اور نصیر کھیل کر گھر واپس آ رہے تھے کہ راستہ میں عون احمد عرف احمدی نے ایک بھائی نعمان پر یکے بعد دیگرے تین فائر کر دیئے۔
پولیس کے مطابق گولیاں لگنے سے بچہ دم توڑ گیا، شور و واویلہ پر لوگوں کو آتا دیکھ کر ملزم فرار ہو گیا۔
تھانہ ساہی وال میں والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، وجہ عناد ملزم کی ان بچوں کے ساتھ معمولی تلخ کلامی بتائی جاتی ہے۔