دکی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے مزدور جاں بحق

دکی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے مزدور جاں بحق

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ دکی میں معراج ایریا سیلزئی ٹاپ کے مقام پر پیش آیا جہاں دو مسلح ڈاکوؤں نے مزدوروں سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی۔

مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی جس کے باعث ایک مزدور موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، مزاحمت کے دوران مزدروں کے بیلچے کی وار سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔

زخمی ڈاکو کو دیگر ساتھی اٹھا کر فرار ہوگئے، پولیس نے جاں بحق ہونیوالے مزدور کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔