شکارپور: (دنیا نیوز) شکارپور کے رہائشی مغوی ٹیکسی ڈرائیور علی حسن سنجرانی کی ویڈیو ڈاکوؤں نے وائرل کر دی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ڈاکو مغوی پر تشدد کر رہے ہیں، پولیس کے مطابق مغوی کے ورثا سے فون پر نامعلوم اغوا کاروں نے 60 لاکھ روپے تاوان بھی طلب کیا۔
لکھیدر تھانے کی حدود میں ٹیکسی سٹینڈ سے نامعلوم اغوا کار خاتون اور مرد نے سواری بن کر ٹیکسی کروائی تھی، تاہم 24 روز قبل اغوا ہونے والا ٹیکسی ڈرائیور علی حسن سنجرانی تاحال بازیاب نہیں ہو سکا۔
ورثا کے مطابق نامعلوم اغوا کاروں نے 60 لاکھ تاوان جمع کرنے کو کہا، رقم نہ دینے کی صورت میں مغوی کو مارنے کی دھمکی دی۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور کے گھر میں اتنی رقم کہاں سے آئی، مغوی کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے بیٹے کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔