رحیم یار خان: 55 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

Published On 01 November,2024 09:54 am

رحیم یار خان: (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پولیس نے 55 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان زاہد کے مطابق کپاس کی چنائی کرنیوالی خاتون کو زیادتی کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا، خاتون کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔

ایس پی ارسلان زاہد کاکہنا ہے کہ ملزم نے خاتون سے زیادتی کے بعد قتل کا اعتراف کیا، واقعہ 7 اکتوبر کو تھانہ اقبال کے علاقے میں پیش آیا تھا، خاتون کے لاپتہ ہونے پر شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔