کراچی: (دنیا نیوز) سی پی ایل سی نے اکتوبر کے مہینے میں ہونے والی وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں 38 افراد قتل ہوئے، اغوا برائے تاوان کے 2 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، بھتہ خوری کے 12 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔
سی پی ایل سی کے مطابق اکتوبر میں شہر قائد کے باسیوں سے 28 کاریں چھینی گئیں، 165 کاریں چوری ہوئیں، شہریوں سے 674 موٹرسائیکلیں چھینی گئیں جبکہ 3233 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق شہریوں سے 1576 موبائل فون چھینے گئے، شہر سے چوری اور چھینے جانے والی گاڑیوں میں سے صرف دو فیصد گاڑیاں ہی پولیس ریکور کرا سکی۔