قصور: (دنیا نیوز) قصور میں ماں نے 2 کمسن بیٹیوں کو گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ قصور کے نواحی گاؤں راؤ خانوالہ میں پیش آیا جہاں ماں نے اپنی 2 بیٹیوں کو گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد خودسوزی کی کوشش کی، جاں بحق بچیوں میں 7 ماہ کی عبیرہ اور 3 سالہ ام ہانیہ شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں، متاثرہ خاتون اور بچیوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔