باجوڑ میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینئر رہنما جاں بحق

Published On 14 November,2024 09:20 pm

باجوڑ: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ باجوڑ کے علاقے عنایت کلے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی جبکہ صوفی حمید کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔