کچے کے ڈاکوؤں نے تاوان کیلئے اغوا شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی

Published On 14 December,2024 05:06 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) کچے کے ڈاکوؤں نے تاوان کے لیے اغوا کئے گئے شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے مغوی انور علی کی ڈاکوؤں نے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک ڈاکو مغوی کو درخت پر الٹا لٹکا کر تشدد کر رہا ہے۔

ڈاکوؤں نے ویڈیو وائرل کرکے مغوی کے ورثا سے 40 لاکھ تاوان طلب کیا ہے، ویڈیو میں مغوی اپنے ورثا اور ایس ایس پی شکارپور سے اپنی بازیابی کی اپیل کر رہا ہے۔

ویڈیو میں مغوی دہائی دے رہا ہے کہ صبح تک ڈاکوؤں کو 40 لاکھ روپے اکٹھے کر کے دیں نہیں تو ڈاکو مجھ مار دیں گے۔