کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، ڈکیتی مزاحمت پر شاہ فیصل کالونی کے نوجوان کو ڈاکوؤں نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقتول نوجوان فہد حسین کے والد خالد حسین نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ رات مجھے گلستان جوہر سے کال آئی کہ میرا بیٹا فہد زخمی ہے، تھانے پہنچنے پر ہمیں سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی گئی جس میں میرے بیٹے سے موبائل فون چھینا گیا، ڈکیتی مزاحمت پر فہد کو موقع پر ہی قتل کردیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر مقامی لوگ کراچی آکر ڈکیتیاں کررہے ہیں اور فرار ہوجاتے ہیں، قانون کو حرکت میں آنا ہوگا تاکہ ملک کے معماروں کو ایسے قتل نہ کیا جائے، میرا بیٹا تو چلا گیا، درخواست ہے دوسروں کے بیٹوں کی حفاظت کریں۔