ایف بی آر کے گودام سے کروڑوں روپے کے سمگل شدہ سگریٹ چوری ہونے کا انکشاف

Published On 18 December,2024 06:11 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ایف بی آر کے گودام سے کروڑوں روپے کے سمگل شدہ سگریٹ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

معاملے کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ کے مطابق ادارے کے اپنے ملازمین ہی چوری میں ملوث نکلے، ملازمین نے گودام سے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کے سگریٹ چوری کیے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق واردات میں ایف بی آر کے دو سپاہی، آفس سپرنٹنڈنٹ، چوکیدار اور دیگر عملہ شامل ہے، 11 ملازمین نے گودام سے سگریٹ کے 580 کارٹن چوری کیے۔

ریجنل ٹیکس آفس نے پانچ نامزد اور 6 نامعلوم ملازمین کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کروا دیا۔