انسانی سمگلر عثمان ججہ سیالکوٹ جیل سےرہا اور روپوش، نام سٹاپ لسٹ میں شامل

Published On 20 December,2024 07:39 pm

گوجرانوالہ:(دنیا نیوز)انسانی سمگلر عثمان ججہ کی سیالکوٹ جیل سےرہائی اور روپوشی کے معاملہ پر نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔

ذرائع ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق کشتی حادثے میں ملوث 10 دوسرےانسانی سمگلرز کےنام بھی سٹاپ لسٹ میں شامل ہیں۔

دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ غفلت برتنےوالےایف آئی اے ایس ایچ او اور تفتیشی آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا، عثمان ججہ یونان کشتی حادثہ کا مرکزی ملزم ہے۔