خانیوال: (دنیا نیوز) آشنا نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔
آشنا علی نے مقتولہ منیرہ بی بی کو دوستوں کے ساتھ ملکر قتل کر کے صحن میں دفنا دیا، ملزم علی مقتولہ کو شادی کا جھانسہ دیتا رہا جبکہ شادی کسی اور جگہ کرنا چاہتا تھا، مقتولہ شادی میں رکاوٹ بن رہی تھی، ملزم علی نے محبوبہ کوقتل کرنے سے 4 روز قبل ہی شادی کرلی تھی۔
پولیس نے تینوں ملزموں کو گرفتار کرکے لاش برآمد کر لی، لواحقین کے مطابق منیرہ بی بی گزشتہ ایک ہفتے قبل گھر سے لاپتہ ہوئی تھی، پولیس نے ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔