کراچی: بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 3 خواتین سمیت 7 ملزمان گرفتار

کراچی: بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 3 خواتین سمیت 7 ملزمان گرفتار

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، پشاور، چنیوٹ اور ملتان میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 6 کارروائیوں میں 3 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر کے 33.839 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی، پکڑی گئی منشیات میں 11 کلو 127 گرام چرس، 6 کلو آئس، 6 کلو افیون،4 کلو ہیروئن شامل ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔