لاہور: (دنیا نیوز) ڈپٹی برطانوی ہائی کمشنر ذوی ویئر نے پاکستان کو کھیلوں کیلئے محفوظ ملک قرار دے دیا۔
چیمپئنز ٹرافی پر دنیا نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی برطانوی ہائی کمشنر ذوی ویئرنے کہا کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد اس کا ثبوت ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔
ذوئی ویئر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سال سے پاکستان میں موجود ہوں، انگلینڈ کی ٹیم 2022 میں دو ملکی سیریز کیلئے پاکستان آئی تھی جو زبردست تجربہ تھا، انگلینڈ اور پاکستان دونوں ٹیموں کو سپورٹ کر رہی ہوں۔