لاہور: (دنیا نیوز) دوستی سے انکار کیوں کیا؟ امیرزادے نے گریجویشن کی طالبہ کو اغوا کر لیا۔
ملزم نے طالبہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور مقبرہ جہانگیر کے احاطہ میں لے گیا، متاثرہ طالبہ کو اسلحے کے زور پر ہراساں کرتا رہا، لڑکی نے گاڑی سے بھاگ کر جان بچائی۔
پولیس کے مطابق شور مچنے پر ملزم مقبرہ جہانگیر کے احاطہ سے فرار ہو گیا، شناخت کر لی گئی، شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
حکام کے مطابق مقبرہ جہانگیر کے احاطہ میں پرائیویٹ گاڑی کا داخلہ ممنوع ہوتا ہے، ملزم کی گاڑی مقبرہ جہانگیر کے احاطہ میں داخل کرنے پر عملے سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق واردات میں ملوث ملزم ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم کا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے۔