راولپنڈی: موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 2 مخالف قتل کر دیئے

Published On 28 April,2025 05:50 am

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

موٹر سائیکل سوار مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والوں میں ولید اور ذیشان شامل ہیں، دونوں مقتول تھانہ آرے بازار کے قتل کے مقدمے میں ملوث تھے۔

دونوں مقتولین کو ماتحت عدالت سے سزا ہوئی تاہم اعلیٰ عدالت کے احکامات پر کچھ عرصہ قبل رہا ہوئے تھے، پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ مقتولین کو بدلہ لینے کے لئے انکے مخالف فریق نے قتل کیا ہے، تاہم صورتحال تفتیش پر واضح ہوگی۔