سانگلہ ہل : نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے راہ گیر سمیت دو افراد جاں بحق

Published On 07 September,2025 11:00 pm

سانگلہ ہل: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے سانگلہ ہل میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

عینی شاہدین  کے مطابق واقعہ میلاد چوک میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے آتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر سمیت دو افراد کو گولیاں لگیں۔

ذرائع نے کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت شیخ عصمت اللہ اور رانا زوہیب کی ناموں سے ہوئی ہے جب کہ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دوسری جانب زخمی شخص کو حالت تشویش ناک ہونے پر فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمی شخص کی شناخت رانا ابوذر کے نام سے ہوئی ہے۔