سیالکوٹ:(دنیا نیوز) شہرِ اقبال بھائی کی شادی پر میکے جانے نہیں جاسکتی، سسرالیوں نے بہو کو پٹرول چھڑک کر جلا ڈالا۔
افسوسناک واقعہ سٹی سرکل کے محلہ بابے بیری میں پیش آیا، عینی شاہدین نے بتایا کہ سونیا اپنے بھائی کی شادی پر جانے کے لئے اصرار کرتی تھی، متاثرہ خاتون نے بھائی کے ولیمہ میں جانے کی اجازت مانگی توسسرالی طیش میں آگئے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ معمولی جھگڑے کے بعد ساس سسر شوہر اور نند نے تشدد کے بعد سونیا کو آگ لگا دی، آگ کے باعث اُس کا نوے فیصد جسم جھلس گیا۔
دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے سونیا کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔