کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ شاہ لطیف ٹاؤن میں پیش آیا، دونوں نے پسند کی شادی کی تھی، خاتون کی دوسری شادی تھی، خاتون کے سابق شوہر نے ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کی۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں، ملزموں کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جلد حراست میں لیکر قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔



