بھلوال: قتل کا بدلہ لینے کیلئے مسلح افراد نے زمیندار کی جان لے لی

Published On 02 December,2025 06:30 pm

بھلوال:(دنیا نیوز) پنجاب کےعلاقے بھلوال میں قتل کا بدلہ لینے کےلئے مسلح افراد نے زمیندار کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق مقتول کے بیٹے محمد بلال نے بتایا کچھ عرصہ قبل غلام رسول نامی شخص قتل ہوا جس کے قتل کا مقدمہ اعجاز کامرہ کے خلاف درج ہوا جو کہ بعد ازاں بری ہوگیا، جن کا ملزموں کو رنج تھا۔

پولیس نے بتایا کہ قتل کا بدلہ لینے کےلئے ملزمان ظفروغیرہ نے 52 سالہ اعجاز کامرہ پر فائرنگ کردی اور موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا،واقعہ کے بعد پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردی۔

دوسری جانب پولیس نے مقتول کے بیٹے محمد بلال کی مدعیت میں تین نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔