منچن آباد: نامعلوم ملزموں نے گھر میں گھس کر نوجوان قتل کر دیا

Published On 03 December,2025 01:21 am

منچن آباد: (دنیا نیوز) تھانہ گھمنڈ پور کے علاقہ چک بونگہ ماچھی میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے نوجوان قتل کر دیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتول کے گھر کے کمرے سے خون میں لت پت نعش برآمد کر لی، پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول کی شناخت فضل الرحمان کے نام سے ہوئی، فضل الرحمان کو نامعلوم ملزموں نے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، ملزموں کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی جبکہ قاتلوں کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔