شہر قائد میں پولیس مقابلہ، 3 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Published On 22 December,2025 06:38 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے رحیم شاہ کالونی میں پیش آیا، ملزموں نے مقابلے کے دوران فرار ہونے کی کوشش کی، جوابی کارروائی میں تینوں ملزم زخمی حالت میں پکڑے گئے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمی ملزموں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کے پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے اور ان کو حراست میں لینے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔