ملتان: (دنیا نیوز) ایف آئی اے زون کی انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 انسانی سمگلر گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
ملزمان کو خانیوال اور ملتان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا،ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے 9 لاکھ روپے سے زائد رقم بٹوری تھی۔



