لاڑکانہ: (دنیا نیوز) ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے کہا ہے کہ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 2 مطلوب ڈاکو ہلاک اور 2 زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
ڈی آئی جی ناصر آفتاب کے مطابق لاڑکانہ ضلع میں 50 لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو ساتھی سمیت مارا گیا، ہلاک ڈاکو خدن 64 مقدمات میں مطلوب تھا، دوسرا ہلاک ڈاکو میر حسن بھی 55 مقدمات میں مطلوب تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کندھکوٹ کشمور میں ہونے والے پولیس مقابلے میں ڈاکو زاہد محمدانی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ڈاکو زاہد تاجروں سے ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کے 10 مقدمات میں مطلوب تھا۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ کا مزید کہنا تھا کہ جیکب آباد میں بھی زخمی حالت میں ڈاکو جاوید لنڈ کو گرفتار کیا گیا جو بدنام زمانہ بھتہ خور تھا، ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف اور زخمیوں کے قبضے سے 2 پستول برآمد کیے گئے ہیں۔



