اے این ایف کی 9 کارروائیاں، 258 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

Published On 12 January,2026 10:49 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 9 کارروائیوں میں 258.94 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان گرفتار کر لیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں ملتان، لاہور، پشاور، کوہاٹ، اسلام آباد اور کوئٹہ میں کی گئیں جبکہ کارروائی کے دوران 198 کلوگرام ہیروئن ،15.6 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے، کارروائی کے دوران13 کلو200 گرام چرس،5 کلو265 گرام آئس تحویل میں لے لی گئی جبکہ کارروائی میں 6.72 کلوگرام وزنی 67200 والیم گولیاں اور مزید 20.16 کلوگرام والیم گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔