کرائم
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) کراچی بھینس کالونی میں فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا جبکہ راہگیر زخمی ہوگیا۔
مقتولین کی شناخت صائمہ اور سدھیر کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق میاں بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، جوڑے نے کچھ عرصہ پہلے ہی پسند کی شادی کی تھی۔
مقتول کے بھائی نے الزام لگایا کہ لڑکی کے گھر والوں نے دونوں کا قتل کیا، سدھیر نے ڈیڑھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، سدھیر رکشہ ڈرائیور تھا، کچھ عرصے سے بیروز گار تھا۔
پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جلد ملزموں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔