بنوں: ڈومیل مہاجر کیمپ کے قریب فائرنگ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق

بنوں: ڈومیل مہاجر کیمپ کے قریب فائرنگ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب امن کمیٹی کا رکن خواجت اللہ مہاجر کیمپ کے قریب ایک دکان سے سامان خرید رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اچانک اس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خواجت اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا کزن نسیم اللہ شدید زخمی ہوگیا۔

حکام کے مطابق زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔