اے این ایف نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی

اے این ایف نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی

ترجمان اے این ایف نے بتایا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ پر 32 کارٹنز پر مشتمل کھیپ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، کارٹنز سے 14,70,000 ٹراماڈول گولیاں (808.5 کلوگرام وزنی) اور 57,600 ویلیم گولیاں (ڈائزیپام) (17.280 کلوگرام وزنی) برآمد ہوئی۔

اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ کھیپ نائیجیریا کیلئے بُک کروائی گئی تھی، ضبط شدہ گولیوں کا مجموعی وزن 825.78 کلوگرام ہے۔

ترجمان کے مطابق برآمد گولیاں تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔