ساہیوال: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان فتنہ الخوارج کا کارندہ گرفتار

ساہیوال: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان فتنہ الخوارج کا کارندہ گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے نفرت انگیز بین مواد، کتابیں، لٹریچر، نقدی رقم اور میموری کارڈز برآمد کیے گئے ہیں، ملزم کالعدم تنظیم کی تشہیر اور لٹریچر کی تقسیم کے ذریعے عام شہریوں کو گمراہ کر رہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے جو تحصیل سرانان، ضلع پشین بلوچستان کا رہائشی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔