گوجرانوالہ میں 5 مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک ، 4 زخمی

گوجرانوالہ میں 5 مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک ، 4 زخمی

پولیس حکام کے مطابق خاتون اور 3 بچوں کو قتل کرنے والا سیریل کلر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، ہلاک ملزم ماں، دو کمسن بچوں اور 12 سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کرنے سمیت 4 قتلوں میں ملوث تھا۔

تاہم حکام نے بتایا ہے کہ 4 مختلف مقابلوں میں 4 ریکارڈ یافتہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔