کراچی میں جیولر شاپ کا صفایا کرنے والے 6 ملزم گرفتار

کراچی میں جیولر شاپ کا صفایا کرنے والے 6 ملزم گرفتار

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق ملزموں نے واردات کے دوران 31 کروڑ مالیت کا سونا لوٹا، چھ ماہ تک منصوبہ بندی کی گئی، 15 سال سے ملازم گارڈ نے منصوبہ بنایا، جس میں کاریگر بھی ملوث تھے۔

عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ ملزمان سنار کی دکان کی عقبی دیوار توڑ کر شاپ میں داخل ہوئے، گرفتار ملزموں میں ملازم عامر، ریاض اور فرخ سمیت دیگر شامل ہیں، ملزموں سے دو پستول، ویلڈنگ مشینیں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔