کرائم
خلاصہ
- کوہاٹ: (دنیا نیوز) ڈاکٹر مہوش قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزمان کی شناخت ہوگئی۔
ڈی پی او شہباز الہٰی نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے ، واقعہ کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔
ڈی پی او کوہاٹ نے مزید بتایا کہ مقتولہ کے اہل خانہ کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
.jpg)
ڈاکٹر مہوش قتل کیس کے سلسلے میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس بھی ہوا، ڈاکٹرز، پیرا میڈکس اور نرسنگ سٹاف نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج کوہاٹ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں الیکٹیو سروسز بند رہیں گی، نجی کلینکس بھی بند رہیں گے۔
ایمرجنسی اور او پی ڈی کے سامنے احتجاج جاری رہے گا، اجلاس کے شرکاء نے اپیل کی کہ کمیونٹی اپنی حاضری یقینی بنائے-