کراچی: سکیورٹی گارڈ نے معمولی تلخ کلامی پر شہری قتل کر دیا

کراچی: سکیورٹی گارڈ نے معمولی تلخ کلامی پر شہری قتل کر دیا

جاں بحق شخص کی شناخت ولید کے نام سے ہوئی، واقعہ آپس میں تلخ کلامی کے بعد پیش آیا، پولیس نے وقوعہ سے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا، ملزم سکیورٹی گارڈ اکتون سکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم گارڈ قریبی بنگلے پر تعینات تھا، مقتول کی لاش ہسپتال منتقل مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔