خیرپور: پولیس سٹیشن پر دھاوا، فائرنگ، توڑ پھوڑ، ساتھی کو چھڑانے پر آئی جی کا نوٹس

خیرپور: پولیس سٹیشن پر دھاوا، فائرنگ، توڑ پھوڑ، ساتھی کو چھڑانے پر آئی جی کا نوٹس

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور سے فوری اور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ آئی جی نے ہوائی فائرنگ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور زیر حراست ملزم کو چھڑا کر لے جانے میں ملوث تمام ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔