کرائم
خلاصہ
- مریدکے:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر مریدکے میں چار بچوں سمیت زہریلی گولیاں نگلنے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق 31 سالہ شائستہ کو مخدوش حالت میں مریدکے سے لاہور ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ چند گھنٹے زیرِعلاج رہنے کے بعد جانبر نہ ہوسکی۔
دوسری جانب پولیس نے شائستہ کو بچوں سمیت زہر دینے کے الزام اور مقتولہ کے دیوروں اور گھریلو خواتین کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
علاوہ ازیں زہریلی گولیاں کھلانے سے بچوں کی بھی چلڈرن ہسپتال لاہور میں حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔