ساہیوال: سی سی ڈی کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش مارا گیا، ساتھی فرار

ساہیوال: سی سی ڈی کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش مارا گیا، ساتھی فرار

سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ دوران گشت دو مشتبہ افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں آئس ڈیلر موقع پر ہلاک جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت سیف اللہ کھرل کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق چک نمبر 137 ٹی ڈی اے سے ہے، ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش اور سابق ریکارڈ یافتہ تھا، ملزم یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء میں آئس کا نشہ فروخت کرتا تھا۔

سی سی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ناجائز پستول برآمد کر لیا گیا، فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا۔