ننکانہ صاحب میں مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک، ایک شدید زخمی

ننکانہ صاحب میں مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک، ایک شدید زخمی

ترجمان پولیس کے مطابق مخالفین کی فائرنگ سے عمران نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ طیب منظور زخمی ہوگیا، فائرنگ کرنے والے ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ڈی پی او ننکانہ ارسلان زاہد نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، ملزموں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔