اے این ایف کی کارروائیاں، 17.4 کلو گرام منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں، 17.4 کلو گرام منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں کوہاٹ، چارسدہ اور ملتان میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 16 کلو 400 گرام چرس اور ایک کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔